گوہاٹی(آئی این پی)بھارتی ریاست آسام کی حکومت نے آبادی کو کنٹرول کرنے کا انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والوں کو سرکاری نوکری نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کی حکومت نے آبادی کو کنٹرول کرنے کا انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والوں کو سرکاری نوکری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی
حکومت ہے جس نے اس فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے ریاست کی آبادی کی پالیسی کا مسودہ جاری کیا ہے کہ آئندہ سے دو سے زیادہ بچوں والے لوگوں کو سرکاری نوکری کے لئے آئندہ سے دو سے زیادہ بچوں والے لوگوں کو سرکاری نوکری کے لئے نا اہل تصور کیا جائے گا۔آسام کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ آبادی پر قابو پانے کے لئے دو سے زیادہ بچے پیدا کرنیوالوں پر سرکاری ملازمت پر پابندی عائد ہوگی۔