ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’دیکھنا کہیں گر کر ٹوٹ نہ جائے‘‘ شیشے سے بنی بچی ، اتنی نازک کے تیز ہوا سے بکھر جائے

datetime 7  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شیشے کی بنی جیتی جاگتی بچی منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے ہنٹنگٹن کی رہائشی 6سالہ زوئی کی ہڈیاں شیشے کی ہیں اور یہ کوئی مغالطہ آرائی نہیں بلکہ حقیقت ہے اور ایسا ڈاکٹر کہتے ہیں۔ زوئی دراصل ایک

نہایت نایاب بیماری ’’اوسٹیو جینیسز ایمپرفیکٹ ‘‘کا شکار ہے جس میں ہڈیاں اتنی نازک ہوتی ہیں کہ تیز ہوا اور تیز سانس لینے سے بھی ٹوٹنے لگتی ہیں۔ زوئی کے والدہ چیلسیا کے مطابق جب انہوں نے زوئی کی پیدائش سے قبل الٹراسائونڈ کرایا تو ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ ان کی بچی نارمل نہیں بلکہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے اسے اپنی پیدائش سے قبل ہی تکلیف اور درد برداشت کرنا پڑے گا۔زوئی کی کئی ہڈیاں اس کی پیدائش سے پہلے ہی ٹوٹ چکی تھیں، پیدائش کے دوران اس کی ہنسلی کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔زوئی جیسے جیسے بڑی ہوتی جارہی ہے، اس کی ہڈیاں ٹوٹنے کی رفتار میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ زوئی کی والدہ چیلیسیا بتاتی ہیں کہ کئی مرتبہ تو زوئی کی حالت سے انجان ڈاکٹر جب اسے عام بچوں کی طرح پکڑتے ہیں تو زوئی کی مزید ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ’’اوسٹیو جینیسز ایمپرفیکٹ ‘‘نامی نایاب بیماری میں مبتلا بچے اپنے ابتدائی سالوں میں ہی مرجاتے ہیںاوراگر کوئی قسمت سے بچ بھی جائےتو اس کا قد 3 فٹ سے نہیں بڑھتا اور اسے اپنی باقی ماندہ زندگی وہیل چیئر پر گزارنی پڑتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…