پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

6 سالہ بچی اپنی دوست کو بچانے کیلئے مگر مچھ سے لڑ پڑی،حیرت انگیز واقعے نے دنیامیں ہلچل مچادی

datetime 6  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی ین پی)بھارت میں 6 سالہ بہادر بچی نے اپنی دوست کو مگر مچھ کے منہ سے نکال کراس کی جان بچالی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ضلع کیندرا پارا میں 6 سالہ بچی “تکی” نے اس وقت ہمت کی ایک داستان رقم کی جب وہ اپنی دوست اور ہم جماعت بسنتی کے ہمراہ تالاب میں نہا رہی تھی۔اسی اثنا میں تالاب کی تہہ میں موجود مگر مچھ نے بسنتی کو دبوچ لیا،صورت حال دیکھ کر تکی نے خوفزدہ ہونے کے بجائے اپنی دوست کو بچانے

کا فیصلہ کیا اور قریب ہی موجود بانس اٹھا کرمگرمچھ کے منہ پر دے مارا، مگرمچھ کو حملے کی توقع نہیں تھی ، بانس کے حملے نے کام دکھایا اورمگر مچھ نے بسنتی کو چھوڑ دیا۔ بسنتی کو فوری طور پر تالاب سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔اہل علاقہ نے بچی کی بہادری کی داستان اردگرد کی آبادیوں کو بتائی جس کے بعد ننھی تکی مقامی سطح پر ایک ہیرو کا روپ دھار چکی ہے اور اس کی خوب پذیرائی ہو رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…