ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مہنگی ترین شادیوں کے بعد اب ملتانیوں نے شادیوں میں سادگی کے بھی ریکارڈ توڑدئیے ،میٹروبس پر بارات ،مسجد میں نکاح ‘باراتیوں کی حیرت انگیزتواضع

datetime 1  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)مہنگی ترین شادیوں کے بعد اب ملتانیوں نے شادیوں میں سادگی کے بھی ریکارڈ توڑدئیے ،دلہا شیخ عرفان کی شیرپرسواری اوردلہا نعمان قریشی کی درجنوں لیموزین گاڑیوں پر بارات کے بعد اب ملتان کا رہائشی دلہا رمضان میٹروبس پر اپنی بارات لے آیا۔قریبی مسجد میں سادگی سے نکاح پڑھوا کر باراتیوں کی بالوشاہی اورپانی سے تواضع کی گئی اور یوں صرف 1250روپے میں دل والا دلہنیاء گھر لے آیا، دلہا رمضان ملتان کے علاقے منظورآباد کا رہائشی ہے ،سفید شلوار

قیمض اورکالی ویسٹ کوٹ پہنے دولہا رمضان باراتیوں کے ہمراہ میٹروبس اسٹیشن چوک منظورآبادسے شام 5بجے روانہ ہوااورمیٹروبس اسٹیشن شاہ رکن عالم کالونی اترکرقریبی مسجد سے نکاح پڑھواکردلہن صدف کو بیاہ کرگھر لے آیا،دلہا کی بارات میں 60کے قریب باراتی شامل تھے جن کے میٹروبس میں سفرکے ٹوکن کراچی سے آئے ہوئے دلہا کے ماموں عبدالقدیرنے خریدے تھے۔مہنگی ترین شادیوں کے بعد اب ملتان میں اس سادگی سے ہونے والی منفرد شادی کے بھی چرچے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…