اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کل کی سیلفی سے تو ہر کوئی واقف ہے لیکن سیلفی کی ابتدا اور شوق کب اور کہاں سے چلتا آرہا ہے اس بارے میں شاید ہی کوئی واقف ہو ۔آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ سیلفی کا تصور اکیسویں صدی کا نہیں بلکہ سیلفیک کے شوقین افراد سترہویں صدی عیسوی میں بھی موجود تھے جس کا ثبوت لندن میں منعقد کی گئی سیلفی نمائش میں موجود سیلفی سے ہوتا ہے۔ اس سیلفی کی نمائش میں قدیم زمانے سے
لیکر آج تک کی جدید سیلفیوں کی نمائش کی گئی ۔اس نمائش میں رکھے سیلف پورٹریٹس جن میں آرٹسٹوں نے خود کو پیش کیا ہے بتاتے ہیں کہ سترویں صدی عیسوی میں بھی سیلفی کے شوقین افراد موجود تھے ۔ سیلفی نمائش میں دور جدیدکی کئی معروف شخـصیات کی سیلفیز بھی موجود ہیں جن میں فٹبالر ڈیوڈ بیکھم،ہیلری کلنٹن،سابق امریکی صدر بارک اوباما اور فلمی ستاروں کی سیلفیاں شامل ہیں۔