اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین نے ماحولیاتی لحاظ سے مریخ سے مطابقت رکھنے والی زمین پر کئی ماہ کی جدوجہد کے بعد آلو اگانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں سائنسدانوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک تجربہ گاہ قائم کرکے وہاں زمین کے ایک مخصوص حصے کو مریخ جیسا ماحول فراہم کیا ۔
رپورٹ کے مطابق اس تجربہ گاہ میں مریخ کی طرح نقطہ انجماد سیکڑوں درجے نیچے رکھا گیا اور ساتھ ہی کاربن مونو آکسائیڈ کی بلند ترین سطح اور ہوا کے دبائو کو 19؍ ہزار 700؍ فٹ پر موجود دبائو کے مساوی کیا گیا۔تجربہ گاہ میں رات اور دن کے اوقات میں اتنی ہی روشنی فراہم کی گئی جتنی مریخ پر سورج کی روشنی موجود ہوتی ہے۔