اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بچپن میں آپ نے دیو مالائی کہانیاں تو ضرور پڑھی ہوں گی جن میں کسی جن یا دیو کی جان کسی طوطے میںہوتی ہے مگر آپ یہ جان کرحیران رہ جائیں گے کہبرطانیہ میں ایک چار سالہ بچہ اسماعیل بھی ہےجس کی جان نیلے بلبوں سے پھوٹنےوالی
روشنی میں قید ہے۔اپنی پیدائش سے چند ہفتے بعد ہی اسماعیل ایک پراسرار بیماری جسے’’کریگلر نجر سنڈروم ‘‘ میں مبتلا ہو گیا تھا ۔اس بیماری کے اب تک پوریدنیا میں صرف 100مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ کریگلر نجر سند روم دراصل جگر کی بیماری ہے جس میں جگر خون کے سرخ خلیات جو اپنی عمر پوری کر چکے ہوتے ہیںان کو تلف کرنے کے بجائے زہرمیں تبدیل کر دیتا ہے اور اس کا واحد حل یہ نیلی رنگ کی روشنیاں ہیںجن میں مریض کو اس وقت تک رہنا پڑتا ہے جب تک یہ روشنیاں جگر میں بننے والے زہریلے مرکبات کو زائل نہ کر دیں۔ اسماعیل کو بھی دن کے 24میں سے 20گھنٹے ان نیلی روشنیوں میں رہنا پڑتا ہے جو اس کے کمرے میں محکمے این ایچ ایس نے اس کی جان بچانے کیلئے نصب کر رکھی ہیں۔ اس بیماری کا دوسرا علاج جگر کی منتقلی بھی ہے مگر اسماعیل کی والدہ شازیہ چوہدری کو خدشہ ہے کہ دوران آپریشن ان کے بیٹے کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے وہ آپریشن کی اجازت نہیں دے رہیں۔مگر اسماعیل کی والدہ شازیہ چوہدری کو خدشہ ہے کہ دوران آپریشن ان کے بیٹے کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے وہ آپریشن کی اجازت نہیں دے رہیں۔