ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ کی متروکہ میزائل بیس میں خوفناک مخلوق کا ڈیرہ

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فلوریڈا کی ایک متروکہ ملٹری فضائی بیس میں سے چار برمی اڑدہے نکل آئے جن کے سبب علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔امریکی ریاست فلوریڈا میں برمی اڑدہوں کے لیے بے پناہ نفرت پائی جاتی ہے اوراس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس کا سبب ان اڑدہوں

سے پیش آنے والے افسوس ناک واقعات ہیں۔امریکی محکمہ فش اینڈ وائلڈ لائف سروس کے مطابق چار برمی اڑدہوں نے فلوریڈا کے ایک متروکہ آرمی شیلٹر کو خالی پا کراسے قدرت کی جانب سے تحفہ سمجھا اوراپنا گھر بنا لیا تھا۔یاد رہے کہ برمی اڑدہوں کو ان کو ہلاکت خیزی کے سبب فلوریڈا میں پسند نہیں کیا جاتا اور مرطوب خطوں میں ان کی بڑھتی ہوئی آبادی مقامی لوگوں کے لیے تشویش کا سبب بن رہی ہے۔ان اڑددہوں کو پکڑنے کے لیے یونی ورسٹی آف فلوریڈا اور بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ ارولا (جسے ان عفریتوں کو پکڑنے میں بے پناہ مہارت حاصل ہے) نے مشترکہ کارروائی کی اور متروکہ میزائل بیس میں اب تک چار اڑدہے پکڑے جاچکے ہیں۔یونی ورسٹی آف فلوریڈا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اڑدہوں نے اس علاقے کو اپنا مسکن اس لیے بنایا ہے کہ ایک تو یہاں ان کے لیے وافرمقدار میں خوراک موجود ہے اور دوئم یہ کہ یہاں انسانوں کی آمدو رفت نہ ہونے کے برابرہے۔

SNAKE-POST-3

 

SNAKE-POST-1-1

 

SNAKE-POST-2

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…