اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پڑھائی انسان کی زندگی سنوارتی اور عقل و شعور دیتی ہے لیکن بچوں کیلئے اس عمر میں کھیل کود ہی زیادہ اہمیت رکھتا ہے اور پڑھائی میں عدم دلچسپی کی ایک بڑی وجہ ہمارا روایتی اندازتعلیم بھی ہے جس میں بچوں کو صر ف پڑھایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کی پڑھائی میں دلچسپی پیدانہیں ہوتی لیکن جنوبی افریقہ میں
ریاضی کا ایک ٹیچر ایسا بھی ہے جس نے بچوں کو اس مشکل اوراکتا دینے والے مضمون کو پڑھا نے کے لئے موسیقی اور ڈانس کو سہارا بنایا ہے اور اب بچے ان کے پیریڈ کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں.بچوں نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ کے کرٹ منار کے اس انوکھے انداز سے وہ مشکل سے مشکل سوالات بآسانی سمجھ جاتے ہیں ۔