اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن شہر کولون کے مغرب میں 19 میل دورجرمن سائنسدانوں نے دنیا کے سب سے بڑے ‘مصنوعی سورج کو روشن کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جرمن سائنسدانوں نے جرمنی کے شہر کولون کے مغرب میں 19میل دور زیر زمین مصنوعی سورج روشن کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔اس مقصد کے لیے 149 فلم پراجیکٹر اسپاٹ لائٹس کو استعمال کرکے زمین پر آنے والی قدرتی سورج کی روشنی سے 10 ہزار گنا تیز روشنی
کو پیدا کیا گیا ان تمام لیمپس کو ایک مرکز پر مرکوز کرنے سے ان آلات نے 3500سینٹی گریڈ درجہ حرارت پیدا کیا۔ سائنسدانوں کے مطابق اگر اس وقت کوئی اس مخصوص کمرے میں جلا جاتا تو فوراََ جل کر راکھ بن جاتا۔ جرمن سائنسدانوں کے اس تجربے کا مقصد سورج کی قدرتی روشنی کو ہائیڈروجن ایندھن کی تیاری کیلئے استعمال کرنا ہے۔ اس تجربے کے دوران چار گھنٹوں میں ایک گھر کے پورے سال کے برابر خرچ کردہ توانائی درکار ہوتی ہے۔