ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پانی کی گلابی رنگت سے لوگ خوفزدہ، ہزاروں گیلن پانی ضائع

datetime 23  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ کو یاد ہوگا چند روز قبل اسپین میں ایک دریا کے پانی کا رنگ سبز ہوگیا تھا۔ رنگ کی تبدیلی پانی میں ڈالے جانے والے کیمیائی مادوں کی وجہ سے ہوئی تھی جو پانی کا تجزیہ کرنے کے لیے ڈالے گئے تھے۔ایسا ہی ایک واقعہ کینیڈا کے ایک قصبے میں بھی پیش آیا جب اچانک نلکوں سے گلابی رنگ کا پانی بہنے لگا۔ رہائشیوں نے خوفزدہ ہو کر نلکے کھلے چھوڑ کر پانی کو بہہ جانے دیا جس کے باعث ہزاروں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔کینیڈا کے شمال مغرب میں واقع

قصبہ ایڈمنٹن میں شہری اپنے گھروں کے نلکوں سے گلابی رنگ کے پانی کو بہتا دیکھ کر خوفزدہ اور تشویش کا شکار ہوگئے۔تاہم جلد ہی قصبے کے میئر نے پیغام جاری کیا کہ یہ پانی استعمال کے لیے بالکل محفوظ ہے اور اس میں کسی قسم کے زہریلے مواد کی آمیزش نہیں۔انہوں نے بتایا کہ قصبے کو پانی فراہم کرنے والے فلٹریشن پلانٹ کی صفائی کے لیے پوٹاشیئم استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے بہت زیادہ استعمال سے پانی کا رنگ گلابی ہوجاتا ہے البتہ اس کے کوئی مضر نتائج نہیں ہوتے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…