اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اس ہوٹل میں آپ کو ڈائنو سارز کھانا پیش کریں گے

datetime 23  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ نے کبھی تصور کیا ہے کہ آپ اپنے خاندان یا دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارنے کے لیے کسی ہوٹل میں کھانا کھانے جائیں اور وہاں آپ کا استقبال کوئی اور نہیں بلکہ خوفناک ڈائنو سارز کریں؟یقیناً یہ ایک دل دہلا دینے والی صورتحال ہوگی

لیکن جاپان میں یہ تصور حقیقت بن چکا ہے۔ ایک ہوٹل میں رکھے گئے ڈائنو سار یہاں آنے والوں کو ڈراتے نہیں بلکہ ان کی خدمت کرتے ہیں۔دراصل یہ جاپان میں اپنی نوعیت کا دوسرا منفرد ہوٹل ہے جہاں ملازمین انسان نہیں بلکہ روبوٹ ہیں، اور جس ریستوران کی ہم بات کر رہے ہیں وہاں روبوٹس کو ڈائنو سارز کی شکل میں رکھا گیا ہے جو یہاں آنے والے گاہکوں کے لیے خدمات سر انجام دیتے ہیں۔حیرت انگیز ہوٹل کے نام سے یہ ہوٹل اپنے مکمل روبوٹک عملے کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنی جگہ بنا چکا ہے۔ روبوٹس کے ساتھ ساتھ یہاں 140 انسانوں پر مشتمل عملہ بھی موجود ہے جو مہمانوں سے زیادہ ان روبوٹس کی دیکھ بھال کرتے ہیں کہ آیا وہ درست کام کر رہے ہیں یا نہیں۔ہوٹل میں ہر کمرے کے لیے ایک علیحدہ ڈائنو سار روبوٹ ہے جو کمرے میں رہائش رکھنے والے افراد کی تمام ضروریات پوری کرتا ہے۔ ہوٹل کے استقبالیہ پر بھی روبوٹک ڈائنو سار کو تعینات کیا ہے، جسے دیکھ کر آنے والے پہلے تو دہل جاتے ہیں، اس کے بعد جب انہیں حقیقت کا علم ہوتا ہے تو وہ بہت خوش ہوتے ہیں۔اور ہاں، اگر یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ وہاں جانے کا ارادہ کر رہے ہیں تو آپ کو بتاتے چلیں کہ اس ہوٹل میں ایک رات گزارنے کی قیمت صرف 122 ڈالرز یعنی پاکستانی 12 ہزار سے کچھ ہی زیادہ روپے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…