اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر گزرتے روز کے ساتھ ہیر ڈریسنگ اور اس منسلک شعبوں میں منفرد طور طریقے سامنے آرہے ہیں، سانپ کا نام سنتے ہی زیادہ تر لوگ ڈر جاتے ہیں مگر جرمنی میں ایک ہیئر ڈریسر سانپ سے لوگوں کی گردن کے مساج کا کام لینے لگا ہے. جرمن ہیر ڈریسر نے بھی سانپ کے زریعہ مساج کی حیرت انگیز سروس متعارف کرا دی ہے۔جرمن ہیر ڈریسر نے اپنے کسٹمرز کیلئے سانپ کے زریعہ مساج کی حیرت انگیز سروس متعارف کرا دی ہے،
اس انوکھی سروس کے تحت بال کٹوانے کے لیے آنے والے شہریوں کو پہلے گردن کے مساج کی سہولت فراہم کی گئی ہے، اس سہولت کے لیے بھاری بھرکم پائتھن سانپ کو کسٹمر کی گردن سے لپیٹ کر مساج فراہم کیا جاتا ہے۔یہ پاتھن سانپ اس سیلون میں گزشتہ 13 سال سے لوگوں کے مساج کر رہا ہے۔ہیر ڈریسر فالک ڈوہلر کا دعویٰ ہے کہ اس منفرد طریقہ مساج سے نہ صرف کسمٹرز کو سکون ملتا ہے بلکہ سانپ کے حوالے سے منفی سوچ بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔