اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسان عزم و ہمت کی ایک لازوال داستان ہے ۔ اس کے کارناموں سے خود عقل انسانی بھی دنگ رہ جاتی ہے۔ تازہ ترین سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں ایک 5سالہ بچی نے عزم و ہمت کی ایک نئی داستان رقم کر دی ہے ۔ یہ بچی اپنے پورے خاندان کو پال رہی ہے۔ بچپن میں ہی اپنے والد کے جیل میں چلے جانے پر یہ بچی اپنے پورے خاندان کا درد سمیٹنے میں لگی ہوئی ہے ۔ گھر سے باہر لوگوں کا کام کرتی ہے اور اس سے جو پیسے ملیں ان پیسوں سے یہ گھر کاکام کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوب مغربی چین کی ننھی اینا وینگ اپنی دادی اور ان کی والدہ یعنی اپنی پردادی کی کفالت کرنے کے علاوہ گھر کے
سارے کام بھی خود کرتی ہے۔وینگ جب صرف 3 ماہ کی تھی تو نامعلوم وجوہ کی بنا پر اس کے والد کو جیل کی سزا ہوگئی تھی۔ اس کے بعد بچی کی ماں نے دوسری شادی کرلی اور اسے چھوڑ کر چلی گئی۔ اس کے بعد بچی پر ذمے داریوں کے پہاڑ آگئے اور اب وہ اپنی دادی اور ان کی والدہ کو کھانا دینے، گھر کی صفائی کرنے کے علاوہ 92 سالہ پردادی کی صفائی اور خوراک کا بھی خیال رکھتی ہے۔بچی ایک دشوار پہاڑی علاقے میں رہتی ہےاور اس کے پڑوسی اپنے کھیتوں سے اسے سبزیاں جمع کرنے دیتے ہیں جن سے ملے پیسوں کو وہ اپنی اور اپنے گھر والوں کی ضروریات زندگی کو پورا کرتی ہے ۔