ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جنگ کی تباہ کاریوں کا معصوم ردعمل،بچے نے برطانوی ملکہ الزبتھ کو شرمسار کردیا

datetime 11  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی)برطانوی ملکہ الزبیتھ کو ایک بچے نے شرمسار کردیا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ایک بچے نے ملکہ الیزبیتھ کو پھولوں کا گل دستہ پیش کرنے سے انکار کردیا۔ ہوا یوں کہ لندن میں شاہی محل میں حالیہ جنگ

میں مارے جانے والے برطانوی فوجیوں کی یادگار کے افتتاح کے موقع پر ایک برطانوی فوجی جوڑے نے ملکہ الیبزا بیتھ اور ان کے شوہر شہزادہ فیلپ ڈوقآف اڈنبرہ کو اپنے بچے کے ہاتھ سے پھولوں کا ایک گل دستہ پیش کرنے کی تیاری کی۔ بچے کو ملکہ سے ملایا گیا تو بچے نے نہایت لا ابالی پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ملکہ کو پھولوں کا گل دستہ پیش نہ کیا بلکہ ان کی طرف متوجہ ہونے کے بجائے اپنی والدہ سے لپٹ گیا۔ملکہ الیزابیتھ ایک بچے کے ہاتھوں سامنا کرنے والی اس شرمندگی کے باعث خون کے گھونٹ پی کر رہ گئیں، انہوں نے اس واقعے کو نظر انداز کرنے کے لیے اپنے ہونٹوں پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کی مگر ان کے چہرے کے تاثرات بتا رہے تھے کہ انہیں اس واقعے پر سخت سبکی ہوئی ہے کیونکہ ایک بچے نے ان کے ساتھ ہاتھ ملانے اور انہیں پھولوں کا گل دستہ پیش کرنے سے انکار کردیا تھا۔ بچے کی اس معصومانہ حرکت پر اس کے والدین بھی شرمندہ ہوئے۔ جب بچے نے ملکہ کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گو آس پاس کھڑے حکومتی اور فوجی عہدیدار بھی ہنس دیے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…