منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

وہ بس کُن کہتا ہے اور پھر ۔۔۔۔۔!

datetime 5  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اللہ پاک خالق کائنات ہے ۔ ساری کائنات اس کی کُن کی محتاج ہے ۔ وہ جو چاہتا ہے بس کُن کہہ دیتا ہے اور پھر کام ہوجاتا ہے ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسا ہی ایک عجیب و غریب واقعہ وسطی امریکہ میں بھی پیش آیا جہاں گزشتہ دنوں ایک ماہر آتش فشاں پہاڑ پر تحقیق کرنے گیا لیکن رسی ٹوٹ جانے کے باعث اپنے معاون سمیت

آتش فشاں کے اندر گر گیا اور وہ 1500فٹ تک نیچے لڑھکتے چلے گئے مگر معجزاتی طور پر آتش فشاں کے اندر اتنی گہرائی میں گرنے کے باوجود یہ دونوں محفوظ رہے۔ انتہائی بلند درجہ حرارت کے بعد انہیں صرف ڈی ہائیڈریشن کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ وسطی امریکہ کے ملک نکاراگوا میں پیش آیا جہاں ارجنٹینا کا آتش فشاں کا 60سالہ ماہر روڈولفو الواریز اپنے 25سالہ گائیڈ ایڈریاک ویلیڈرز کے ہمراہ مسایا نامی آتش فشاں کے دہانے پر تحقیق کے لیے گیا، جہاں ان کی رسی ٹوٹ گئی اور دونوں لڑھکتے ہوئے آتش فشاں کے اندر 1500فٹ گہرائی میں جا گرے۔ فوری طور پر ریسکیو ورکرز رسیوں کی مدد سے نیچے اترے اور ان دونوں کو بحفاظت باہر نکال لائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…