اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)منیلا کے ساحل پر عجیب الخلقت سمندری جانور کی لاش نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کر دیا۔ ماہرین حیاتیات بھی انگشت بدنداں رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق فلپائن کے ساحلی شہر منیلا میں ایک عجیب الخلقت سمندر جانور کی ساحل پر تیرتی لاش نے سب کو حیران کر دیا ہے،پراسرار جانور کی لاش کو دیکھنے کیلئے
بڑی تعداد میں لوگوں نے ساحل کا رخ کر لیا ہے جہاں وہ اس کی لاش کیساتھ سیلفیاں بنا رہے ہیں تاہم اس عجیب الخلقت جانور کے بارے میں کوئی حتمی بات سامنے نہیں آسکی، ماہرین کے مطابق یہ زلزلے یا کسی جہاز سے ٹکرانے کے بعد ہلاک ہوا اور اس کی لاش تیرتی ہوئی منیلا کے ساحل تک آپہنچی۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک مخلوط نسل کاگلوبسٹرآبی جانور ہے جس کے جسم پر قطبی ریچھ کی مانند بڑے اور گھنے بال اور جسامت وہیل جیسی ہے ۔ واضح رہے کہ گلوبسٹر کا مطلب پانی میں پایا جانے والا نامعلوم جاندار ہے۔ اس عجیب الخلقت جانور کی لمبائی 20فٹ اور وزن 2000کلو گرام بتایا جا رہا ہے۔