اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر لوگوں کو کسی کام پر یا کہیں جانے کی جلدی ہوتی ہے اسی بے دہانی میں وہ اپنی چابیاں کہیں رکھ کے بھول جاتے ہیں اور جس وقت کہیں جانے کی جلدی ہوتی ہے اسی وقت چابی کا ملنا مشکل ہوتا ہے۔ ایک تو کام پر جانے کو دیر ہو رہی ہوتی ہے دوسرا چابی نہ ملنے کی وجہ سے انسان سخت ذہنی کوفت کا شکار ہو جاتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اسکا بھی حل بتا دیا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہمارا چابیوں کو ڈھونڈنے کا طریقہ ہی غلط ہے کیونکہ ہم جب چابیاں ڈھونڈتے ہیں تو ہم آسان جگہوں پر انکی تلاش کرتے ہیں نہ کہ ان جگہوں پر جہاں دیکھنا مشکل اور زیادہ وقت لیتا ہے۔اگلی بار آپ کو ایسی صورتحال کا سامنا ہو توان جگہوں پر دیکھیں جو آپ کی نظر سے اوجھل ہوں جیسے کسی کپڑے کے نیچے،الجھی ہوئی چیزوں میں ،ٹیبل یا بیڈ کے نیچے ،یہ جگہیں ہمارے سامنے ہوتیں ہیں لیکن زیادہ وقت لگنے کی وجہ سے ہم ان پر توجہ نہیں دیتے۔