ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مستقبل میں دنیا کی قسمت کے فیصلے کون کرے گا ؟ رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

datetime 26  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (آئی این پی) ایشیاء بلاشک و شبہ اس مقام پر پہنچ گیا ہے جہاں دنیا کی قسمت کا فیصلہ آئندہ چند برسوں میں ہونے والا ہے اور اٹلی طویل عرصہ سے اس صورتحال سے باخبر ہے، اٹلی چین کے ساتھ طویل المیعاد مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے ، چین کے ساتھ اٹلی کے 27سالہ سفارتی تعلقات موجود ہیں اور اب اٹلی ان تعلقات کو طویل شراکت داری کے تعلقات میں بدلنا چاہتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل سٹڈیز مرکز روم کے صدر اینڈریا مار گلینی نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ہے ۔یاد رہے کہ اٹلی کے صدر سرجیو متاریلا اپنے وفد کے ہمراہ آج کل چین کے دورے پر ہیں ، ان کے وفد میں وزیر خارجہ اینجلینو الفانو ٹرانسپورٹ کے وزیر برازیانو ڈیل ریو اقتصادی ترقی کے انڈر سیکرٹری آئی وان سکلفروٹو اور ایک کاروباری کے افراد بھی شامل ہیں ۔تجزیہ نگارکا کہنا ہے کہ اٹلی کے صدر کا یہ دورہ اٹلی اور چین کے تعلقات میں بڑی اہمیت کا حامل ہے ، اٹلی چین کے ساتھ جامع تعلقات کا خواہاں ہے اور آئندہ مئی میں اٹلی میں ہونیوالی جی 7-کانفرنس کے سلسلے میں چینی تعاون کا خواہش مند ہے ، اس پس منظر میں ہمیں یقین ہے کہ اٹلی کے صدر کا دورہ مستقبل کے تعلقات میں انتہائی اہم ثابت ہو گا بلکہ ان کے دورے سے تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…