میڈرڈ(این این آئی)شمالی سپین کے شہر بؤئرگوس کے ایک ہسپتال میں خاتون نے سیزیریئن آپریشن کے ذریعے ایک لڑکے اور ایک لڑکی کو جنم دیا۔ ایسے نایاب کیسز میں عموماً سیزیریئن آپریشن استعمال کیا جاتا ہے۔بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم ہسپانوی میڈیا کے مطابق انھوں نے امریکہ میں فرٹیلیٹی ٹریٹمنٹ کروائے تھے۔2012 میں اسی خاتون نے ایک لڑکی کو بھی جنم دیا تھا جیسے بعد میں حکام نے اس کی نشو نما کے حوالے سے خدشات کے پیشِ نظر، اپنے قبضے میں لے کر
سوشل سروسز کے حوالے کر دیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ بچی کو تنہائی میں بہت مشکل حالات میں پالا جا رہا تھا جیسے کہ مناسب لباس کی عدم موجودگی اور صفائی کا ناقص نظام۔اس خاتون کے جڑواں بچوں کے بارے میں ابھی تک حکام نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں بچے بالکل صحت مند ہیں۔ لڑکے کا وزن 2.4 کلوگرام اور لڑکی کا 2.2 کلوگرام ہے۔ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پچوں کی پیدائش میں کسی پیچیدگی کا سامنا نہیں کیا گیا۔حالیہ سالوں میں 60 سال عمر سے زیادہ کی دو دیگر ہسپانوی خواتین نے بھی صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔اپریل 2016 میں 70 سال سے زیادہ عمر کی ایک انڈین خاتون دلجندر کور نے انڈیا کی ریاست ہریانہ میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیا تھا۔