بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین میں 2100-1600قبل مسیح کے دارالخلافہ کے کھنڈرات پر کیا تعمیر کرنے جارہا ہے ؟

datetime 18  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگ جو یو (آئی این پی ) چین کے قدیم ترین دور سلاطین شیا دور حکمرانی (2100-1600قبل از مسیح ) کے دارالحکومت کے کھنڈرات پر عجائب گھر اور پارک تعمیر کیا جائے گا ۔یہ بات مقامی ثقافتی ورثہ حکام نے جمعرات کو بتائی ہے ، منصوبے کی تعمیر لو ئو یانگ کے شہر کے موضع ارلی ٹوئو کے قریب سال کے پہلے نصف میں شروع کی جائے گی۔ شہرکے ثقافتی ورثہ بیورو کے سربراہ ہوائی یو جائی کے مطابق لوئو یانگ میں 1959ء کے بعد سے 40ہزار مربع میٹر سے زائد کھنڈرات کی کھدائی کی گئی ہے ،

 

صوبائی حکومت کی طرف سے منظور کئے جانیوالے ایک منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے وائی یو نے کہا کہ عجائب گھر میں جو کہ 30ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہو گا جس میں 40ہزار کے قریب اشیاء نمائش کیلئے رکھی جائیں گی ، ان میں کھدائی کے دوران دریافت ہونیوالی نوادرات قدیم دور سلاطین جن میں شیا اور شانگ (1600-1046قبل از مسیح ) شامل ہیں سے متعلق ٹیکسٹ اور گرافک دستاویزات شامل ہونگی ، اس جگہ سے دریافت کیا جانیوالا انتہائی مقبول ٹکڑا 70سینٹی میٹر لمبا فیروزے والا اژدھا ہے جو کہ فیروزوں کے 2000ء سے زائد ٹکڑوں سے بنایا گیا ہے، چینی ماہرین آثار قدیمہ نے اس شاہکار کا نام ’’چین کا اژدھا‘‘ قراردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اژدھائوں کے ساتھ چینیوں کی شیفتگی کا قدیم ترین ثبوت ہے ، 613ایم یو (41ہیکٹر ) پر ایک ثقافتی کھنڈرات پارک بھی تعمیر کیا جائے گا جہاں قدیم شہر کی دیواروں کے مقامات ، محل ، سڑکوں کے علاوہ کانسی سے ڈھالے ہوئے اور زمرد کے دستکاری کے نمونوں کی نمائش اور تحفظ کیا جائے گا ، اس کے علاوہ کھنڈرات کی قربانی والے مقام کی بھی نمائش اور تحفظ کیا جائے گا ۔یو نے کہا کہ اس پارک میں دریافتوں کی بنیاد پر قائم و رکشاپوں کی تعمیر اور قدرتی مناظر کے ذریعے 3ہزار سال سے زائد مناظر کی بھی منظر کی کشی کی جائے گی تا ہم انہوں نے منصوبے کی لاگت کا انکشاف نہیں کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…