بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’105‘‘روپے میں ایسی پرتعیش شادی آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی

datetime 16  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیروبی(این این آئی)صرف ایک ڈالر خرچ سے شادی کرنے والے کینیا کے جوڑے نے خیر خواہوں کی مالی مدد سے ایک پر تعیش تقریب میں اپنی شادی کے عہد کی تجدید کی ۔ان کی شادی کے کل خرچ کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی تھی جس کے بعد بہت سے لوگوں نے انھیں مدد کی پیشکش کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ولسن اور این موتورا نے سنہ 2016 میں دو بار اپنی شادی کی تقریب معطل کی کیونکہ وہ اس پر خرچ کرنے کے لیے 300 امریکی ڈالر جمع نہ کر سکے تھے۔ رواں سال انھوں نے کم از کم بجٹ

 

میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اپنی شادی کی پہلی تقریب میں دونوں نے جینز اور ٹی شرٹ پہننی تھی اور سٹیل کے دو رنگز کو بطور انگوٹھی استعمال کیا تھا۔کینیا میں میڈیا کے اندازے کے مطابق نائیروبی کے ایک معروف ہوٹل میں ان کی حالیہ تقریب کا خرچ 35 ہزار ڈالر تک ہو سکتا ہے۔ کیونکہ جوڑا پہلے سے شادی شدہ تھا اسی لیے حالیہ تقریب میں انھوں نے صرف انگوٹھیاں ایک دوسری کو پہننائیں۔ادھر کچھ لوگ انٹرنیٹ پر یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ منتظمین نے اس تقریب پر اتنا خرچہ کرنے کے بجائے جوڑے کی مالی امداد کیوں نہیں کی؟تاہم تقریب کی مرکزی منتظم کمپنی سلق ایونٹس پلینر کا کہنا ہے کہ جوڑے کو پہلے ہی مالی امداد کی جا چکی ہے اور اس تقریب کا معاملہ رومانوی تھا۔کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’جوڑے کو دیگر افراد نے پہلے ہی مالی امداد دی ہے۔ مختلف لوگوں نے مختلف سطح پر ان کی مدد کی ہے۔ انھیں ایک فارم، ایک ہنی مون، اور بزنس شروع کرنے کے لیے رقم کا وعدہ پہلے ہی مل چکا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ یہ سب پہلے مل چکا ہے، اور ان کی پہلے شادی کی تقریب نہیں ہو سکی تھی، تو کیوں نہ انھیں یہ دیا جائے،تاہم ترجمان نے حالیہ تقریب پر کل اخراجات کی رقم نہیں بتائی کیونکہ ان کے مطابق بہت سے لوگوں نے عطیات اشیا کی مد میں دیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…