جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

ایسا انوکھا کاغذ تیار ہوگیا جس پر درجنوں بار لکھا جا سکتا ہے!

datetime 14  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کاغذ ایک ایسی چیز ہے جس کی ضرورت ہمیں پڑھتی ہے اور اس کے استعمال میں وقت کیساتھ ساتھ اضافہ یا کمی آتی رہتی ہے ۔خاص طور پر بچوں کو جب وہ تعلیمی میدان میں ہوتے ہیں ہماری زندگی میں کاپیاں ،کتابوں اور دوسری بہت سے ضرورتوں میں کاغذ کا بہت استعمال ہوتاہے اور کاغذ لکڑی سے بنتا ہے اور جتنا اس کا استعمال ہوگا جنگلات سے لکڑی کیکٹائی میں اتنا ہی اضافہ ہوگا اور جنگلات کے خاتمیکا سبب بنے گا۔جس کے باعث ماحولیاتی تبدیلیوں میں کثرت سے اضافے کے باعث ہمارے دنیا میں

 

خطرناک حالات پیدا ہو رہے ہیں جو نئے مسائل میں اضافہ کر کے ہماری زندگیاں مزید مشکل بنا رہے ہیں ،ان سب مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی انجینئرز نے ایک ایسا کاغذ تیار کر لیا ہے جسے 80بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس کاغذ پر لکھنے کیلئے الٹراوائلٹ روشنی اورمٹانے کیلئے حرارت استعمال کی جاتی ہے اور اس پر بار بار لکھا جا سکتا ہے۔اس کاغذ میں سالڈ اسٹیٹ فوٹو ریوسیبل کلر سونچنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے جو دیکھنے اور چھونے پر عام کاغذ کی طرح دکھائی دیتا ہے۔اسے کسی بھی سیاہی کے بغیر بار بار صاف کر کے لکھا جا سکتا ہے۔اس کاغذ کی ایجاد سے درخت کاٹنے کے عمل میں بہت کمی واقع ہو گئی اور عام کاغذکے ریسائیکل سے آلودگی میں کم ہو جائیگی۔اس جادوئی کاغذ پر دو اقسام کی پرت ڈالی گئی ہے ایک نیلا جو اس وقت تک نظر نہیں آتا جب تک اس پر الیکٹران نہ ڈالے جائیں ۔دوسری پرت ٹیٹا نےئم آکسائیڈ کی ہے کو الٹراوائلٹ روشنی پڑھنے پرکیمیائی عمل کو تیز کر دیتا ہے اور جب ان دونوں پرتوں کو ملا کر کاغذ پر لکھا جاتا ہے تو کاغذ نیلا ہو جاتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…