جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

وہ لڑکی جس کی آواز دنیا و مافیا سے بے گانہ کر دیتی ہے۔۔۔ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا

datetime 13  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دلفریب موسیقی یا کسی لطیف شے کا لمس پورا جسم کوایک اطمینان و فرحت کے احساس میں ڈبو دیتا ہے۔یہ کیفیت وہی بیان کر سکتا ہےجو اس تجربے سے گزر چکا ہے۔ماہرین نے دوسروں کو آواز، لمس یا موسیقی سے مدہوش کردینے کے علم کو Autonomous Sensory Meridian Responseکا نام دیا ہے۔

اس فن کے ماہر مختلف طریقوں سے لوگوں میں وہی جھرجھری پیدا کرکے انہیں راحت کا احساس دلاتے ہیں۔تاہم ایک لڑکی نے اس فن کے ماہرین کو حیران کر رکھا کہ کیونکہ یہ کام صرف اپنی مدھر سرگوشیوں سے ہی کر لیتی ہے ۔اس لڑکی کی سیلفی نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو انجانے خوف میں مبتلا کردیا، رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کا نام گریس ہے جو حادثاتی طور پر ASMRکی ماہر بن گئی ہے۔ وہ یوٹیوب پر ویڈیو پوسٹ کرتی ہیں جن میں وہ سرگوشیوں میں ہسپانوی شاعری پڑھتی ہے۔ اس دوران وہ مائیکروفونز کی تبدیلی اور لہجے کے تغیر سے کچھ اس طرح کی آواز پیدا کرتی ہے کہ سننے والے کے سر کی جلد میں جھرجھری پیدا ہوتی ہے ، جس کی لہر ان کی گردن کی پچھلے حصے سے ہوتی ہوئی ریڑھ کی ہڈی میں اتر جاتی ہے اور وہ شادمانی محسوس کرنے لگتے ہیں۔امریکی ریاست ٹیکساس کی رہائشی گریس کے یوٹیوب چینل کو اب تک ہزاروں لوگ سبسکرائب کر چکے ہیں۔ اس کی ویڈیوز دیکھنے والےکئی صارفین کا کہنا ہے کہ گریس کوئی شیطانی منتر پڑھتی ہے جو سننے والوں کومدہوش اور شادمان کر دیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…