اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں مساج سے ملتے جلتے طریقے کو بہت پذیرائی مل رہی ہے ۔چینی ماہرین نے ان انگلیوں کے کھچاؤں کو بہت سی خطر ناک بیماریوں سے بچاؤں کا بہتر نسخہ قرار دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فرصت کے لمحات میں مختلف ذہنی امراض سے چھٹکارہ پانے کے اس طریقے علاج کا دورانیہ صرف دو منٹ ہے۔ماہرین کاماننا ہے کہ تمام انگلیاں دماغ کے کچھ حصوں سے جڑی ہوتی ہے۔اس لئے انگوٹھا دبانے سے پریشان دماغ کو سکون ملے گا۔اگر آپ خوف میں مبتلا ہے توانگوٹھے کو دو منٹ تک کھینچیں۔اسی طرح اگر آپ شدید غصے میں ہے تو درمیان والی انگلی کو دو منٹ تک کھینچیں ۔اداسی سے نجات کیلئے چوتھی انگلی کو دو منٹ تک دبائیں اورسب سے چھوٹی انگلی کودبانا کسی کٹھن یا مشقت طلب کام کو کرنے کیلئے بھی انسان کومتحرک کرتا ہے۔