اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک بین الاقوامی ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2016 میں 50مختلف ممالک کی370کمپنیوں کی جانب سے جمع کروائے جانے والے اعداد شمار سے دنیا کے جدید ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے
جس میں دنیا کے پانچ ممالک کے شہروں کوجدید شہروں کا درجہ دیا گیا ہے۔ان جدید شہروں میں سنگاپور ،بارسلونا ،لندن،نیویارک اور سان فرانسسکو شامل ہیں۔
سنگاپور:
سنگاپور میں ٹریفک اور ہجوم کی صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے بڑی تعداد میں سنسرزاور کیمرے لگارکھیں ہیں ۔جس کے زریعے سے حکومتی مشینری رش کے دوران ٹریفک کو روان رکھنے کے قابل ہوتے ہیں اس نظام کی مدد سے انتظامیہ نئی مجوزہ عمارت کی تعمیر سے ہوا کے بہاؤ اور ذرائع مواصلات پر پڑنیوالے اثرات کا اندازہ لگا سکتا ہے۔
بارسلونا:
بارسلونا کی انتظامیہ نے شہر بھر میں بجلی کی کھپت کو روکنے کیلئے وائرلیس ایل ای ڈی لائٹس نصب کی ہیں جن کے ساتھ زمینی سنسرز کا جال بچھا یا گیا ہے جن سے زراعت کے شعبے میں بھرپور مدد ملے سکے گی۔
نیویارک:
نیویارک میں فضاء کا معیار ،ٹریفک اوربجلی کی کھپت کی جانچ کیلئے تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی فراہمی یقینی بنایا جارہا ہے جوکہ 2025تک مکمل ہو جائیگا۔
لندن:
لندن میں جگہ کی کمی اور پارک کے استعمال میں کمی اور مسائل کو کم کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جا رہا ہے۔انتظامیہ نے نئے منصوبوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کیلئے اپنے منصوبوں کو از سر نو تربیب دینا شروع کر دیا ہے۔
سان فرانسسکو:
سان فرانسسکو نے شہر بھر میں پارکنگ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ایک سمارٹ نظام نافذ کیاہے۔ جس کے ذریعے سے صارفین کو بہتر قیمتوں پر پارکنگ ریٹس کی ادائیگی کرنا ممکن ہو سکے گی۔