بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

منگنی سے قبل طیارے میں بم کی اطلاع دینے پر جوڑا گرفتار

datetime 12  فروری‬‮  2017 |

بنگلور(آئی این پی) بھارت میں منگنی سے قبل فلائٹ مِس ہونے کے ڈر سے طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے پر جوڑے کو گرفتار کرلیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے شہر کوچی میں ایک جوڑے کو منگنی سے چند گھنٹے قبل ایئرپورٹ پر اس وجہ سے گرفتار کرلیا گیا کیونکہ انھوں نے فلائٹ مِس ہونے کے ڈر سے طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع دی تھی۔اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘کی رپورٹ کے مطابق کوچی میں ٹریفک جام میں پھنسے ایک جوڑے کو یہ خدشہ ہوا کہ کہیں ان سے

 

فلائٹ مِس نہ ہوجائے یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اپنے ایک دوست کے ذریعے فون کروایا اور طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع دی، جس کے باعث پرواز میں 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔پولیس کے مطابق نیہا گوپیناتھن اور ارجن ایک لینگویج سینٹر میں پڑھاتے ہیں جنھیں بدھ (8 فروری) کو رات پونے 8 بجے ایئر ایشیا کی پرواز سے اپنی آبائی ریاست کیرالہ روانہ ہونا تھا اور اگلے دن ان کی منگنی ہونی تھی۔لیکن ایئرپورٹ کے راستے میں وہ ایک مقام پر ٹریفک جام میں پھنس گئے اور اس بات کو محسوس کرتے ہوئے کہ وہ وقت پر نہیں پہنچ سکیں گے، انھوں نے بم کی جھوٹی اطلاع دینے کا منصوبہ بنایا۔انھوں نے کیرالہ میں اپنے ایک دوست کو فون کرکے اس سے ٹرمینل مینیجر کو فون کرکے بم کی اطلاع دینے کو کہا۔جس کے بعد رات 8 بجکر 40 منٹ پر ٹرمینل مینییجر کو ایک نامعلوم فون کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ فلائٹ میں بم نصب کیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور رات ڈیڑھ بجے کے قریب پرواز کو کلیئر قرار دے دیا گیا، جس نے بالآخر رات 3 بجے اڑان بھری۔تاہم تفتیش کے دوران پولیس نے کال کرنے اور کروانے والوں کو ٹریس کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ارجن اور نیہا پر شک اس کال کے ذریعے ہوا، جو کوچی کے اسی علاقے سے کی گئی، جہاں ان دونوں کی رہائش تھی، کال میں درخواست کی گئی تھی کہ چونکہ وہ ٹریفک جام میں پھنس گئے ہیں، لہذا پرواز میں کچھ تاخیر کردی جائے۔دوران تفتیش جوڑے نے پولیس کو اس دوست کا

 

نام بھی بتادیا، جس سے انھوں نے جھوٹی کال کروائی، تاہم وہ واقعے کے بعد سے مفرور ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب جنوبی بنگلورو کے رہائشی نیہا اور ارجن کو کیمپی گوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پولیس نے اس حلف نامے کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی کہ وہ منگنی کے بعد واپس آکر پولیس کو رپورٹ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…