اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جنگی طیارے یورو فائٹر ٹائیفون کے انجن کی حامل، 1610 کلومیٹر یا ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی کار بلڈ ہاونڈ لندن میں نمائش کے لئے پیش کر دی گئی ۔کار کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کار 1610 کلومیٹر یا ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکتی ہے۔گاڑی کی ریسرچ ، ڈیزائن اور تیاری میں آٹھ سال کا عرصہ لگا ہے ۔
اس کار میں تیز رفتاری کے ریکارڈ توڑنے کیلئے جنگی طیارے یورو فائٹر ٹائیفون کا انجن لگایا گیا ہے۔ بلڈ ہاو نڈ کار تیز رفتار گاڑی تھرسٹ ایس ایس نامی گاڑی کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرے گی۔تھرسٹ ایس ایس سی کی رفتار 1288 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔ بلڈ ہاو نڈ کو آئندہ سال پندرہ اکتوبرمیں جنوبی افریقہ میں کیپ ٹاو ن کے ہاکس کین پان ٹریک پر چلایا جائے گا۔
تیز رفتار گاڑی، بلڈ ہائونڈ، یورو فائٹر ٹائیفون انجن