اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسانیت کے سر پر لٹکتی تین تلواریں کسی بھی وقت سر پر گر سکتی ہیں، ماہرین نے خوفناک وارننگ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین پر مشتمل ایک پینل نے تمام دنیا کے حکمرانوں کو وارننگز جاری کی ہیں جن کے مطابق اگر ساری دنیا مل کر وبائی امراض، موسمیاتی تبدیلی اور جوہری جنگ کے خطرات سے نمٹنے کی کوشش نہیں کرے تو اس کو تباہ ہونا پڑے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے تمام انسان اس وقت تین خطرناک تلواروں وبائی امراض ، موسمیاتی تبدیلی اور جوہری جنگ کی زد میں ہیں جن میں پہلی دو تلواروں کا حملہ اچانک اور کسی بھی وقت متوقع ہے۔ بائیو سکیورٹی کے ماہر پیرز ملیٹ کہتے ہیں کہ زکا اور ایبولا سے کئی گنا زیادہ خطرناک اور طاقتور وائرس کسی بھی وقت حملہ آور ہو سکتے ہیں جبکہ حیاتیاتی ہتھیاروں کے استعمال سے بھی انسانیت کو خطرات لاحق ہیں ، ماہرین کے مطابق یہ تینوں عوامل ایسے ہیں جن سے بچائو کیلئے اس وقت کسی بھی ملک میں یا اجتماعی طور پر دنیا تیار نہیں۔