منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق بن گیا

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے انداز، گفتگو، بیانات اور تنازعات کے باعث اکثر میڈیا کی سرخیوں میں رہتے ہیں اور اب وہ ایک اور وجہ سے ٹوئٹر پر مذاق کا موضوع بن چکے ہیں۔مشہور برانڈ گوچی نے دلچسپ اور نئے انداز کے خواتین کے جوتے ڈیزائن کیے ہیں، جنہیں چین سے حاصل کی گئی بکریوں کے بالوں سے تیار کیا گیا۔یہ جوتے کافی مہنگے ہیں اور ان کی مالیت 1800 ڈالر ہے۔

 

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ جوتے اپنے مہنگے ہونے کے باعث توجہ کا مرکز نہیں بن رہے بلکہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ سے جوڑ دیا گیا ہے۔ٹوئٹر صارفین کو یہ جوتے ڈونلڈ ٹرمپ کے بالوں سے مشابہہ نظر آئے.ایک صارف نے مزاحیہ تصویر شیئر کرکے لکھا ‘گوچی نے 1800 ڈالر کے جوتے متعارف کروادیے، جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے بالوں سے بنایا گیا ہےچند صارفین نے کہا ‘گوچی ٹرمپ کے بالوں کے جوتے بنا کر بیچ رہا ہے،کسی نے کہا ‘ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ٹرمپ کے بالوں نے بھی اپنا نیا کیریئر شروع کرنے کے لیے انہیں چھوڑ دیا، اچھا اقدام ہے۔کسی کا کہنا تھا کہ ‘صرف 1800 ڈالر میں آپ ٹرمپ کے بالوں سے بنائے ہوئے یہ گوچی کے جوتے لے سکتے ہیں، جو آپ کے گھر کے فرش کو صاف کرنے کے لیے بہترین ہیں۔ایک صارف نے ان جوتوں کو بدصورت کہتے ہوئے کہا کہ ‘قسم سے مجھے ایسا لگا جیسے گوچی ٹرمپ کے بالوں کو بیچ کر ہمیں بیوقوف بنانے کی کوشش کررہا ہے، یہ بدصورت ہیں۔کسی نے کہا، ‘ان جوتوں کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے ٹرمپ کے بالوں پر چل رہے ہوں۔افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ جوتے اب تک پاکستان میں موجود نہیں۔

 

Screenshot_7-627x400

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…