زینگ زو (آئی این پی)بعض چینیوں کا عقیدہ ہے کہ پٹاخوں کے شور سے ’’ شور سے بد روحیں ،جنات اور چڑیلیں بھاگتی اور خوش قسمتی دستک دیتی ہے‘‘ لیکن چین کے کئی صوبوں کے شہری نئے سال کی تقریبات کے دوران پٹاخوں اور گولوں کی آواز سے محروم رہیں گے ۔ ان تقریبات کے موقع پر انہیں فائر کریکرز کی آوازیں بھی کم ہی سنائی دیں گی کیونکہ ان صوبوں کی حکومتوں نے فضائی آلودگی کے باعث اس طرح کے امور پر پابندی لگادی ہے کیونکہ پٹاخے اور فائر کریکرز چلانے سے دھواں اور گرد و غبار ا اٹھتا ہے جس سے فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے
ماحولیاتی آلودگی کے انسداد کے محکمہ سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹر تائو کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال موسم بہار کی تقریبات کے دوران فضائی آلودگی کی یہ کیفیت نہیں تھی اس لئے شہری خوشی کے اظہار کیلئے پٹاخے اور فائرکریکرز چلاتے رہے لیکن اس سال صورتحال مختلف ہے ، اس لئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ان اشیاء کی تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے تا ہم شہریوں نے اس پابندی کو پسند نہیں کیا وہ دن رات یہ آوازیں اور شور سننے کی خواہش رکھتے ہیں کیونکہ ان کا عقیدہ ہے کہ اس شور سے بد روحیں بھاگ جاتی ہیں اور خوش قسمتی ان کے گھروں پر دستک دیتی ہے ۔
’’ شور سے بد روحیں ،جنات اور چڑیلیں بھاگتی اور خوش قسمتی دستک دیتی ہے‘‘
17
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں