اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں سردی کا زور عروج پر ہے اور مختلف ممالک نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔شدید سردی جہاں انسانوں کے روز مرہ کے معاملات کو متاثر کر رہی ہے وہیں جانور بھی اس سے جھونجھتے نظر آتے ہیں۔گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مختلف ممالک میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آچکا ہے اور کئی ممالک میں تو خون جمادینے والی سردی ہے۔
ایسا ہی کچھ حال جرمنی کا بھی ہے جہاں شدید سردی نے دریا تک کا پانی جما دیا ہے اور اسی سردی کا نشانہ ایک لومڑی بھی بنی۔جنوبی جرمنی کے ٹاؤن فریڈنگِن میں اس لومڑی کے ساتھ کچھ اس طرح کا واقعہ پیش آیا کہ جب وہ ڈینیوب دریا کے جمے ہوئے پانی کی پتلی تہہ پر کھڑی تھی تو یکدم اس کے وزن سے وہ تہہ ٹوٹ گئی اور وہ پانی میں گرتے ہی جم گئی۔اس لومڑی کو جب دریا سے باہر نکالا گیا تو وہ کس شکل میں نکلی اس کا منظر یہاں پیش کیا جارہا ہے۔
برف میں جمی اس لومڑی کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ اس کا یہ حال ہو گیا؟
15
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں