بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

کسی بھی شخص کی اعلیٰ تعلیمی سند اس کی شخصیت کے اہم رازبتاسکتی ہے، تحقیق

datetime 15  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمسٹر ڈیم(نیوز ڈیسک)ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق سے یہ دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ آپ کی شخصیت اور فکر کا انحصار اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ آپ کے پاس کس تعلیمی میدان کی سند ہے۔ڈنمارک یونیورسٹی کے ماہرین نے 13 ہزار افراد پر کیے جانے والے 12 مطالعات کا تجزیہ کرکے کہا ہے کہ شخصیت کے 5 رحجانات کا تعلق اعلیٰ تعلیمی پس منظر سے ہوسکتا ہے خواہ وہ خودغرضی ہو، بے غرضی یا کوئی اور رحجان ہو۔ ماہرین کے مطابق جو لوگ فنون اور آرٹ (ہیومینٹیز) سے وابستہ ہوتے ہیں وہ بہت کھلے دل و دماغ کےمالک ہوسکتے ہیں اسی طرح معاشیات پڑھنے والے لوگ محفلوں میں بیٹھنا اور محفل کا مرکز بننے کے شدید خواہش مند ہوسکتے ہیں لیکن وہ دوسروں کی باتوں کو فوری طور قبول نہیں کرتے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قانون پڑھنے والے خواتین و حضرات الگ تھلگ رہنا پسند کرتے ہیں اور ان میں خود غرضی کا جذبہ کچھ زیادہ ہوسکتا ہے جب کہ ان میں منفی رحجان مثلاً خوف، بے چینی دوسروں سے جلن، موڈ کا تابع اور تنہائی کا جذبہ درمیانے درجہ پر ملتا ہے۔ اس کے علاوہ سیاسیات اور نفسیات کے طالب علم کھلے ذہن و دماغ، بے غرضی اور لوگوں کی مدد کرنے والے ہوتے ہیں۔ ایک تحقیقی جریدے میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق اس سے ہمیں مختلف طالب علموں کی شخصیت کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…