ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

لوگوں کا جھوٹ کس طرح پکڑا جاسکتا ہے؟ ماہر نفسیات نے پردہ فاش کردیا

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جھوٹ پکڑنے والی مشین کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہوگا لیکن اب ایک ماہر نفسیات نے ایک ایسا طریقہ بتادیا ہے کہ جس پر عمل کرکے آپ کی زندگی آسان ہوجائے گی۔ہارورڈ بزنس سکول کی ماہر نفسیات پروفیسر ایمی کیوڈی کا کہنا ہے کہ جب انسان جھوٹ بولتا ہے تو اس کے چہرہ،آواز اور جسمانی حرکات وسکنات اس کا ساتھ نہیں دیتیں اور بآسانی علم ہوجاتا ہے کہ بندہ جھوٹ بول رہا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولنا ایک مشکل بات ہے اور جب کوئی جھوٹ بولتا ہے تو اسے ہر بات کو چھپانا ہوتا ہے جو کہ ایک مشکل بات ہوتی ہے، اگر کسی کا جھوٹ پکڑنا ہوتو دیکھیں کہ ان کے کہنے اور کرنے میں کیا فرق ہے۔مثال کے طور پر اگر وہ کوئی خوشی کی خبر دیں تو دیکھیں کہ ان کی آواز کی بلندی اور چہرے کے تاثرات کیا ہیں۔اس کا کہنا تھا کہ اکثر لوگوں کو جھوٹ پکڑنے میں زیادہ مہارت نہیں ہوتی اور وہ باتوں اور جسم کے افعال پر توجہ نہیں دیتے یا ان میں موجود ہم آہنگی کی کمی کو نہیں دیکھ پاتے جس کی وجہ دوسر ے لوگ انہیں بآسانی جھوٹ بول کر بے وقوف بنالیتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی کا جھوٹ پکڑنا چاہتے ہیں تو یہ دیکھیں کہ بات کرتے ہوئے اس کی زبان ساتھ دے رہی ہے یا نہیں اور اس کے جسم کے افعال کس طرح کے ہیں



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…