اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ایک گھنٹے میں خاتون کی ٹریفک قانون کی 19 بارخلاف ورزی، پولیس نے کیا ڈکلیئر کر دیا جان کر دنگ رہ جائینگے

datetime 10  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے سیاحتی اور تجارتی مرکز دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر فوری جرمانے روز کا معمول ہیں مگر ایک یورپی ملک سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈرائیور نے ایک گھنٹے میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ ہی توڑ ڈالے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بار بار ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کی مرتکب غیرملکی خاتون ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لیا تو اس نے کہا کہ ’وہ نفسیاتی دباؤ‘ کا شکار ہے اور اس کا ’موڈ خراب‘ ہے۔دبئی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف مہیر المزروعی نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون کو ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان مرکزی شاہراہ الشیخ زاید پر 220 سے 240 کلو میٹر کی رفتار سے گاڑی چلانے پر کیے گئے ۔
ایک گھنٹے میں 19 بار ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کا یہ منفرد واقعہ ہے۔ یہ اس لیے بھی دلچسپ ہے کہ اس خلاف ورزی کی مرتکب ایک خاتون ہوئی ہے۔حکام کا کہناتھا کہ ٹریفک قانون کی بار بار خلاف ورزی کرنے والی خاتون کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اسے پوچھ تاچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا موڈ خراب تھا اور وہ اپنا نفسیاتی معائنہ کرانے اسپتال جانا چاہتی تھی۔دبئی ٹریفک پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ 200 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زاید کی رفتار میں گاڑی چلانے پر 1000 درہم جرمانہ اور دو ماہ کے لیے گاڑی ضبط کی جاتی ہے۔ خلاف ورزی کا سلسلہ بار بار ہو تو گاڑی تین سال کے لیے ضبط کی جاسکتی ہے۔دبئی ٹریفک پولیس کے مطابق گذشتہ ماہ ٹریفک کے 2765 واقعات پیش آئے جن میں 184 افراد ہلاک اور 1830 زخمی ہوگئے تھے

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…