جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

یہ5سالہ بچہ ایک مہینے میں 10کرورڑ کماتا ہے ۔ ۔ طریقہ آمدن اتنا آسان کہ جان کر ہر پاکستانی اسے اپنا سکے گا

datetime 9  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اس دنیا میں 2طرح کے انسان ہیں ۔ ایک وہ جو کاروبار کرتے ہیں اور دوسرے وہ جو نوکری کرتے ہیں ۔ ان میں سے ایک بالکل نئی قسم لوگوں کا اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے ۔ اور اس کام سے آج کل لوگ بہت پیسے بھی کما رہے ہیں ۔ ہم اپنے قارئین کو جس بچے کی خبر دینے جا رہے ہیں وہ بھی عام سے بچوں کی طرح ایک عام سا بچہ ہے مگر اس نے اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا اور آج وہ ہزاروں میں نہیں ، لاکھوں میں بھی نہیں بلکہ کرورڑوں میں کھیل رہا ہے۔

ریان کو عام بچوں کی طرح کھلونا کاروں سے کھیلنا، ٹرائی سائیکل کی سواری کرنا اور واٹر سلائیڈ پر پھسلنا پسند ہے جسے ریان کی ماں فلم بند کرتی ہے اور یوٹیوب پر ڈالتی ہے۔ ریان کا پسندیدہ کام کھلونوں پر تبصرے کرنا ہے۔ اس کے یہ تبصرے دنیا بھر کے بچوں میں مقبول ہے۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ ریان کے چینل کے سبسکرائبر زکی تعداد 58 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ اس کی ویڈیوز 9 ارب سے زیادہ بار دیکھی جا چکی ہیں۔ریان کی فیملی نے اس کا چینل 2015 میں بنایا۔ شروع میں ریان کی ویڈیو دیکھنے والے کچھ زیادہ لوگ نہیں تھے مگر 4 ماہ بعد اس کے سبسکرائبر اور ویوز کی تعداد تیزی سے بڑھنا شروع ہوگئی۔ریان کا یہ چینل اتنا مشہور ہوا کہ ریان کی ماں، جس نے اب تک اپنا نام ظاہر نہیں کیا، نے اپنی ہائی سکول میں کیمسٹری ٹیچر کی ملازمت چھوڑ دی اور فل ٹائم یوٹیوب ویڈیوز بنانے لگی، جس سے ریان کو لاکھوں ڈالر ملنے لگے۔ریان کی ویڈیو امریکا اور دنیا بھر میں اتنی مقبول ہوئیں کہ پچھلے 18 ہفتوں سے Ryan ToysReview چینل امریکا میں سب سے مقبول اور دنیا بھر میں دوسرا سب سے زیادہ مقبول چینل ہے۔ریان کے چینل کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی ایک مہینے کی آمدن ایک ملین ڈالر ہے۔جو پاکستانی تقریباً دس کروڑ بنتے ہیں ۔

 

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…