بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

ڈیپارٹمنٹل اسٹورز میں اربوں ڈالر کی چوریاں، کون کونسی اداکارائیں ملوث نکلیں؟ نام سامنے آگئے

datetime 4  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(آن لائن) دنیا کے نامی گرامی ریٹیل اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز پر سالانہ اربوں ڈالرز کی چوری کی جاتی ہے، ہالی وڈ کے مشہور ستارے بھی شاپ لفٹنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں،ماہرین کے مطابق یہ افراد نفسیاتی مرض کلیپٹو مینا کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ہالی ووڈ ستاروں کی سب سے ہائی پروفائل چوری اداکارہ ونونا رائڈر نے کی، جو بیورلی ہلز کے لگڑری اسٹور ساکس ففتھ ایونیو سے 5ہزار ڈالر مالیت کی اشیاء چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں، جس کے عوض انھیں نہ صرف جرمانہ ادا کرنا پڑا بلکہ نفسیاتی مشاورت کے لیے بھی بھیج دیا گیا۔
اداکارہ لونڈسے لوہن وینس میں اٹلی کے نا مور اسٹور سے اڑھائی ہزار ڈالر مالیت کا ہار پہن کر باہر نکلنے لگیں تو سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے دھر لی گئیں۔لوہان پر اس کے بعد بھی 11ہزار ڈالر کا کوٹ اور 35ہزار ڈالر کی رولیکس گھڑی چرانے کے الزامات لگے۔اداکارہ میگن فوکس نے امریکی اسٹور وال مارٹ سے 7ڈالر کی لپ گلوس چرائی،اداکارہ برٹنی اسپیئرز نے ہالی ووڈ کے ایک اسٹور سے بالوں کی وگ اور گیس اسٹیشن سے ایک لائٹرچرایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…