اسلام آباد(نیوزڈیسک) برطانیہ کی میتھ کی پروفیسرکیرل وورڈرمین نے الجبراکے سادہ اصولوں کوخاص ترتیب دے کرایسافارمولاتیارکیاہے جس سے کوئی بھی شخص کسی دوسرے شخص کی عمر بھی بتاسکتاہے ۔بلکہ اس کے جوتے کا سائز بھی معلوم کیاجاسکتاہے ۔یہ فارمولاآج کل سماجی رابطے کی ویب سائٹس پربہت مقبول ہے ۔یہ ریاضی کافارمولاکچھ یوں ہے کہ ۔ سب سے پہلے آپ اپنے دوست سے کہیں کہ وہ اپنے دماغ میں اپنے جوتے کا سائز سوچے اور پھر اسے 5 سے ضرب دیدے۔ اس کے بعد جو بھی نمبرز آئیں ان میں 50 کو جمع کر دیں۔ اس سے حاصل ٹوٹل کو 20 سے ضرب دیں اور پھر اس میں 1,015 کو جمع کر دیں۔ اس کے بعد نمبرز کا جو بھی ٹوٹل آئے اس میں سے اپنی تاریخ پیدائش کو نکال دیں تو آپ کو اپنی عمر اور جوتے کا سائز پتا چلایاجاسکتاہے ۔