بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ابو زرین حسین نامی مرد کے ساتھ ایک سانپ کی شادی ۔۔۔وہ مرد کون ہے ؟ برطانوی اخبار کا عجیب و غریب بیان

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(این این آئی)سانپ پالنے والے ملیشیا کے فائرمین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پالتو سانپ کے ساتھ شادی کی جھوٹی خبروں پر بہت افسردہ ہیں۔ابو زرین حسین اپنی ریاست کے دیگر فائر فائٹرز کو بھی سانپ پکڑنے کے بارے میں تربیت دیتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں برطانیہ میں سنسنی پھیلانے والے ایک اخبار نے کہا تھا کہ ملیشیا کے فائرمین نے سانپ سے شادی کر لی ہے اور وہ اْسے اپنی ‘محبوبہ کا دوسرا جنم’ سمجھتے ہیں۔ حسین نے بتایا کہ کچھ افراد نے فیس بک سے اْن کی تصاویر اْٹھائی ہیں اور وہ ان اطلاعات پر بہت زیادہ ‘مایوس’ ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ‘میں ہمیشہ سانپوں کے ساتھ کام کرتا ہوں اور دوسرے فائر مینز کو بھی سانپ پکڑنے اور مارنے سے بچانے کی تربیت دیتا ہوں۔‘انھوں نے بتایا کہ وہ شادی شدہ ہیں اور اْن کی بیوی ان خبروں کو سننے کے بعد’ٹھیک’ ہیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ یہ’جھوٹی خبریں’ ہیں۔ حسین نے کہا کہ یہ تصاویر میرے لیے تھیں۔ انھوں نے میری تصاویر استعمال کر کے یہ خبر بنا لی کہ میں نے سانپ سے شادی کی ہے۔ حسین نے کہا کہ اس وقت بھی اْن کے پاس چار سانپ ہیں اور اْن کا پیشہ ہی سانپوں کی پرورش کر کے اْن کا مزاج سمجھنا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…