اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے دوست ملک چین نے پاکستان سے سرمایہ کاری کے میدان میں اب تک کاانتہائی حیران کن معاہدہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چینی کمپنی نے گدھوں میں سرمایہ کاری کے لئے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا ہے جس کے تحت پرائیویٹ چینی کمپنی صوبے میں گدھوں میں سرمایہ کاری کرے گی اور پھر وہ گدھے چین بھیجے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق چین میں گدھوں کی کمی کے بعد یہ اقدام عمل میں لایا جا رہاہے ۔ چین کی مختلف پرائیویٹ کمپنیاں ملک میں گدھوں کی کمی پوری کرنے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھرسے گدھو ں کی درآمد کر رہی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چینی پرائیویٹ کمپنی پشاور، چارسدہ ، نوشہرہ ،مردان ،ڈیرہ اسماعیل خان ، کرک ،بنوں سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں گدھوں کے بڑے بڑے تاجروں سے ملاقاتیں کرینگے اور گدھوں کے چین درآمد کرنے کے لئے گدھوں کی خرید و فروخت کریں گے ۔