ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’اور بے شک اللہ ہی بہترین تخلیق کرنے والا ہے ‘‘ 4سالہ اس ننھی سی بچی میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اللہ پاک کی مخلوق یہ انسا ن بھی بہت کمال چیز ہے ، مختلف رنگ ، قد کاٹھ ، زبان و بیان اور دوسرے کئی حوالوں سے اگر اس انسان کا بغور مطالعہ کیا جائے تو احساس ہوتا ہے کہ قدرت کی صناعی واقعی بڑی لاجواب ہے ۔
یوں تومادری زبان کے علاوہ دوسرے ممالک کی زبانیں سیکھنا اور فر فر بولنا کسی عام آدمی کے بس کی بات بھی نہیں لیکن اتنی کم عمری میں ایسی مہارت کیلئے ذہانت اور سیکھنے کا شوق ہونا بیحد ضروری ہے۔روس سے تعلق رکھنے والی 4سالہ بیلا نامی ننھی پری کے پاس ذہانت کے ساتھ ساتھ تیزی سے سیکھنے کی صلاحیت بھی موجود ہے جسکے باعث وہ اب 7 زبانیں باآسانی بولتی نظر آتی ہے۔روسی رئیلٹی شو میں آنے والی بیلا نے اپنی مادری زبان کے ساتھ ساتھ انگریزی،جرمن،فرنچ،ہسپانوی،چینی اورعربی زبان میں بات چیت کرکے سب کو حیران کردیا۔بیلا نے یہ زبانیں صرف دو سال کی عمر سے سیکھنی شروع کیں اور اب اسے ان تمام زبانوں پر عبور حاصل ہے۔ یہ بچی کئی بار لائیو ٹی وی چینل پر اپنے اس فن کا مظاہرہ بھی کر چکی ہے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…