بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سیلفی اتارنے کا شوق چینی خاتون کو مہنگا پڑا گیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(آئی این پی)ایک چینی خاتون سیلفی اتارتے ہوئے چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد اتوار کو سری لنکا میں ہلاک ہو گئی ۔ پولیس میڈیا یونٹ کا کہنا ہے کہ یہ خاتون جنوبی شہر امبالن گوڈا میں ٹرین سے باہر جا گری ۔ پولیس کا کہنا ہے 25سالہ خاتون اس وقت ٹرین سے باہر جا گری جب وہ اپنے موبائل فون کے ذریعے ٹرین کے فٹ بورڈ پر سیلفی اتار رہی تھی ۔ اس خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔ امبالن گوڈا تحقیقات کر رہی ہے ۔

جنوب مغربی چین میں 565 میٹر کی بلندی پر تعمیر کیا جانے والا بیپان جیانگ پْل مکمل کرلیاگیا۔یہ پْل جنوب مغربی چین کے پہاڑی علاقے میں تعمیر کیا گیا ہے جو چین کے دو صوبوں یونان اور گوئی ڑْو کو ایک دوسرے سے ملا دے گا۔چینی میڈیا کے مطابق دریائے بیپان جیانگ کے اوپر بنائے جانے والے اس پْل کی تعمیر سن 2012ء میں شروع ہوئی تھی۔ اس پْل کو ٹریفک کے لیے رواں سال کھول دیا جائے گا جس کے بعد صوبے گوئی ڑْو کے شہر لیو پانشوئی سے صوبے یونان کے شہر سوان وائی تک کی مسافت پانچ گھنٹے سے کم ہو کر دو گھنٹے سے بھی کم رہ جائے گی۔یہ پْل تقریباً ایک کلومیٹر چوڑی وادی پر بنایا گیا ہے۔ اس کی مجموعی لمبائی ایک ہزار تین سو اکتالیس میٹر ہے۔150کلومیٹرطویل پل صوبوں یونان اور گوئی ڑْو کو ملا ئے گا،139ملین یورولاگت آئی ہے,بیپان جیانگ پْل کا ایک سرا ایک چٹان پر اور دوسرا دوسری چٹان پر بنایا گیا ہے اور یہ زمین کی سطح سے پانچ سو پینسٹھ میٹر بلند ہونے کی وجہ سے بلاشبہ دنیا کا بلند ترین پْل ہے تاہم زمین کی سطح سے لے کر اوپر تک انسانی ہاتھوں سے تعمیر کیا جانے والا سب سے بڑا پْل اب بھی جنوبی فرانس میں ہے۔میو ویاڈوک کے ستون سطحِ زمین سے شروع ہو کر تین سو پینتالیس میٹر کی بلندی تک جاتے ہیں۔بیپان جیانگ پْل کے ستون دریا کے دونوں طرف کافی دوری پر تعمیر کیے گئے ہیں اور اْن کی بلندی تقریباً دو سو پچاس میٹر ہیتاہم درمیان میں اس پْل کی زمین کی سطح سے اونچائی بہرحال 565 میٹر ہے اور یوں اسے بجا طور پر دنیا کا بلند ترین پْل کہا جا رہا ہے۔اِس پْل کی تعمیر سے پہلے اس وادی کے دونوں طرف رہنے والوں کو ایک دوسرے کی جانب جانے کے لیے طویل ہی نہیں بلکہ خطرناک اور دْشوار گزار پہاڑی راستوں سے ہو کر جانا پڑتا تھا تاہم اب اِس پْل کی وجہ سے یہ سفر کہیں زیادہ مختصر ہی نہیں بلکہ محفوظ بھی ہو جائے گا۔یہ پْل چین کی تین ہزار کلومیٹر طویل موٹر ویجی 56کے ایک حصے کے طور پر تعمیر کی گئی ہے۔ آج کل اس پْل کی آرائش و زیبائش کا کام آخری مراحل میں ہے۔تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر طویل یہ پْل دنیا کے اب تک کے جس بلند ترین پْل کا ریکارڈ توڑے گا، وہ بھی چین ہی میں ہے۔ یہ ہے، ’سی ڈْو ریور برِج‘ جو 472 میٹر بلند ہے۔ایک اندازے کے مطابق اس پْل کی تعمیر یر 139 ملین یورو کی لاگت آئی ہے۔ چینی صوبے گوئی ڑْو میں اقتصادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی پر بے پناہ پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔ یہ صوبہ 2020ء میں ایک سو میٹر سے زیادہ بلندی کے حامل 250 سے زیادہ پْل تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…