دوست ملک کا حیرت انگیز اقدام ۔۔۔اپنا ہی ایسا ریکارڈ توڑ ڈالاکہ دنیا دنگ رہ گئی

4  اکتوبر‬‮  2016

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوب مغربی چین میں 565 میٹر کی بلندی پر تعمیر کیا جانے والا بیپان جیانگ پْل مکمل کرلیاگیا۔یہ پْل جنوب مغربی چین کے پہاڑی علاقے میں تعمیر کیا گیا ہے جو چین کے دو صوبوں یونان اور گوئی ڑْو کو ایک دوسرے سے ملا دے گا۔چینی میڈیا کے مطابق دریائے بیپان جیانگ کے اوپر بنائے جانے والے اس پْل کی تعمیر سن 2012ء میں شروع ہوئی تھی۔ اس پْل کو ٹریفک کے لیے رواں سال کھول دیا جائے گا جس کے بعد صوبے گوئی ڑْو کے شہر لیو پانشوئی سے صوبے یونان کے شہر سوان وائی تک کی مسافت پانچ گھنٹے سے کم ہو کر دو گھنٹے سے بھی کم رہ جائے گی۔یہ پْل تقریباً ایک کلومیٹر چوڑی وادی پر بنایا گیا ہے۔ اس کی مجموعی لمبائی ایک ہزار تین سو اکتالیس میٹر ہے۔150کلومیٹرطویل پل صوبوں یونان اور گوئی ڑْو کو ملا ئے گا،139ملین یورولاگت آئی ہے,بیپان جیانگ پْل کا ایک سرا ایک چٹان پر اور دوسرا دوسری چٹان پر بنایا گیا ہے اور یہ زمین کی سطح سے پانچ سو پینسٹھ میٹر بلند ہونے کی وجہ سے بلاشبہ دنیا کا بلند ترین پْل ہے تاہم زمین کی سطح سے لے کر اوپر تک انسانی ہاتھوں سے تعمیر کیا جانے والا سب سے بڑا پْل اب بھی جنوبی فرانس میں ہے۔میو ویاڈوک کے ستون سطحِ زمین سے شروع ہو کر تین سو پینتالیس میٹر کی بلندی تک جاتے ہیں۔بیپان جیانگ پْل کے ستون دریا کے دونوں طرف کافی دوری پر تعمیر کیے گئے ہیں اور اْن کی بلندی تقریباً دو سو پچاس میٹر ہیتاہم درمیان میں اس پْل کی زمین کی سطح سے اونچائی بہرحال 565 میٹر ہے اور یوں اسے بجا طور پر دنیا کا بلند ترین پْل کہا جا رہا ہے۔اِس پْل کی تعمیر سے پہلے اس وادی کے دونوں طرف رہنے والوں کو ایک دوسرے کی جانب جانے کے لیے طویل ہی نہیں بلکہ خطرناک اور دْشوار گزار پہاڑی راستوں سے ہو کر جانا پڑتا تھا تاہم اب اِس پْل کی وجہ سے یہ سفر کہیں زیادہ مختصر ہی نہیں بلکہ محفوظ بھی ہو جائے گا۔یہ پْل چین کی تین ہزار کلومیٹر طویل موٹر ویجی 56کے ایک حصے کے طور پر تعمیر کی گئی ہے۔ آج کل اس پْل کی آرائش و زیبائش کا کام آخری مراحل میں ہے۔تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر طویل یہ پْل دنیا کے اب تک کے جس بلند ترین پْل کا ریکارڈ توڑے گا، وہ بھی چین ہی میں ہے۔ یہ ہے، ’سی ڈْو ریور برِج‘ جو 472 میٹر بلند ہے۔ایک اندازے کے مطابق اس پْل کی تعمیر یر 139 ملین یورو کی لاگت آئی ہے۔ چینی صوبے گوئی ڑْو میں اقتصادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی پر بے پناہ پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔ یہ صوبہ 2020ء میں ایک سو میٹر سے زیادہ بلندی کے حامل 250 سے زیادہ پْل تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…