اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ کبوتر ہمیشہ سے بھوسے اور فرنچ فرائز کے درمیان فرق نہیں جانتے تھے، لیکن وہ ایک دوسرے کی قائدانہ صلاحیتوں کا اندازہ لگا سکتے ہیں اور اب انہیں گرے ہوئے رہنمائوں سے متعلق خبریں پڑھنے کے قابل ہونا چاہیے۔ معروف سائنسی جریدے، پاپولر سائنس کے مطابق، پی این اے ایس میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کبوتر کی الفاظ کو پہچاننے کی صلاحیت سے زبان کے نقطہ آغاز کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ بتدریج تربیت کے ذریعے پرندوں نے مختلف اشکال کو پہچاننا اور الفاظ سیکھے۔ آٹھ ماہ تک جاری رہنے والے اس تربیتی عمل کے دوران چار کبوتروں کو چار حرفی الفاظ کو غیر مستعمل الفاظ سے فرق کرنا سکھایا گیا۔ یہ کبوتر صحیح ہجے اور غلط ہجے والے الفاظ کے درمیان فرق بتانے کے قابل تھے۔ جیسا کہ very اور very۔ اس تحقیق کے مصنفین نے لکھا ہے کہ اس اعتبار سے ’’ کبوتروں کی کارکردگی بن مانس کے مقابلے میں ایک تعلیم یافتہ شخص سے زیادہ موازنے کے قابل ہوتی ہے۔‘‘ اس تجربے کے آخر میں کبوتروں نے 26اور 58 الفاظ کے درمیان تمیز کرنا سیکھا، جن میں ’’ورلڈ‘‘ یا ’’ڈومینیشن‘‘ جیسے الفاظ شامل نہیں تھے۔