اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے دو کووں نے ایک لاکھ آبادی کی بجلی بند کردی۔ یہ انکشاف روکی ماؤنٹین پاور کے ترجمان نے اب جاکر کیا ہے حالانکہ واقعہ وسط جولائی میں پیش آیا تھا جس کے دوران تین مغربی ریاستوں کے مختلف علاقوں کی بجلی چلی گئی تھی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں ظاہر ہوا کہ دو کووں نے جنوب مغربی ایڈاہو میں کیپسیٹر بینک کو چھوا تھا، جو وولٹیج کو کنٹرول کرتی ہے۔ اس کے بعد آگ لگ گئی اور بیک اپ کے طور پر موجود ڈیوائس نے خرابی کی وجہ سے پورے سب اسٹیشن کو بند کردیا۔ اس واقعے سے مشرقی ایڈاہو، مغربی وایومنگ اور جنوبی مونٹانا میں تین گھنٹے تک بجلی بند رہی۔ روکی ماؤنٹین کا کہنا ہے کہ متاثرہ سب اسٹیشن کو بعد میں ٹھیک کیا گیا جبکہ دونوں کوا ہوا میں تحلیل ہوگئے۔