دنیا بھر میں اپنی ترقی کا لوہا منوانے والے چین کا ایک عجیب وغریب جوڑا جو نصف صدی سے ایک غار میں رہ رہا ہے ۔۔ وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

30  ستمبر‬‮  2016

بیجنگ( آن لائن ) چین ،دنیا بھر میں اپنی ترقی کا لوہا منوا چکا لیکن مضبوط ترین معاشی طاقت میں ایک جوڑ ا ایسا بھی ہے جو نصف صدی سے بھی زائد عرصے سے غار میں رہ رہا ہے۔81سالہ لیانگ زیفو اور77سالہ لی سوپنگ چون سال پہلے مالی حالات کے ہاتھوں مجبور ہوکر غار میں آئے پھر یہیں کے ہوکر رہ گئے۔ جوڑے کے مطابق جب ان کی شادی ہوئی تو ان کے پاس رہنے کے لئے گھر تھا نہ ہی کرایہ دینے کی سکت ، اسی لئے انہوں نے ایک غار کا انتخاب کیا۔ اس غار میں تین جوڑے اور بھی تھے جو وقت گزرنے کے ساتھ وہاں سے چلے گئے لیکن لیانگ اور سوپنگ نے ترقی یافتہ دنیا کو مڑ کر بھی نہ دیکھا۔چون سال کے دوران ان کے چار بچے ہوئے جو غار میں ہی پلے بڑھے اور پھر انہیں چھوڑ کر چلے گئے۔ لیانگ زیفو اور لی سوپنگ کی کہانی سوشل میڈیا پر آئی تو کئی اداروں نے انہیں دوسری جگہ رہائش کی پیش کش کی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔عمر رسیدہ جوڑے نے غار میں 3 بیڈ روم ، ایک باورچی خانہ اور ایک بڑا کمرہ بنایا ہے۔غار کی چھت کو انہوں نے ایک باغیچے میں بدل دیا ہے جہاں سے وہ ضروری سبزیاں حاصل کرتے ہیں، بڑی کوشش کے بعد وہ غار میں بجلی بھی لے آئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ غار گرمیوں میں سرد اور سردیوں میں گرم رہتا ہے۔ تاہم ان کے 4 بچے بڑے ہوکر غار سے جا چکے ہیں اور اب وہ دوبارہ تنہا رہ گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…