ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک طرف توانتہاپسندی عروج پرہے تودوسری طرف بھارتیوں کی توہم پرستی ویسے ہی مشہور ہے تاہم اب ان کا ایک نیا کارنامہ سامنے آیا ہے، آسام کے ایک گاؤں میں بارش کیلئے مینڈکوں کی شادی کرادی گئی۔بھارتی ریاست آسام کے علاقے جورہت میں مینڈکوں کی شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی جس میں پنڈت نے منتر بھی پڑھے، سیکڑوں دیہاتیوں نے اس انوکھی تقریب میں شرکت کی۔منتظمین کا کہنا ہے کہ بارش کے دیوتا کو خوش کرنے کیلئے مینڈکوں کو پکڑ کر روایتی طریقے سے انسانوں کی طرح ان کی شادی کرائی جاتی ہے۔