ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ میں لاکھوں شہد کی مکھیاں دو دن سے ایک کار کا پیچھا کر رہی ہیں، وجہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یہ ایک زبردست فوج کی کہانی ہے جو اپنی ملکہ کو بچانے کے لئے دو دن سے ایک کار کا پیچھا کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بوڑھی خاتون کیرول ہورتھ نے اپنی گاڑی پر جب ایک نیچر ریزرو کا دورہ کیا تو ایک چھوٹا سا مسافر غلطی سے اس کی گاڑی میں سوار ہو گیا۔

واپسی پر کیرول نے بیک مرر میں دیکھا تو لاکھوں مکھیاں اس کی گاڑی کا پیچھا کر رہی تھیں بعدازاں وہ ہاورڈفورویسٹ مغربی ویلز میں شاپنگ کیلئے گئیں۔ واپس آئیں تو ان کی گاڑی کے ارد گرد لاکھوں مکھیوں نے منڈلانا شروع کر دیالیکن کیرول نے اس بات کا زیادہ نوٹس نہیں لیا۔ کچھ دیر بعد جب انہوں نے دوبارہ ایک جگہ کار پارک کی اور واپس آئیں تو مکھیاں کار کے اوپر بیٹھی ہوئی تھیں جس پر انہوں نے نیشنل پارک رینجرز کو بلوایا جنہوں نے ان مکھیوں کو ڈبوں میں بند کر کے واپس نیشنل پارک میں چھوڑ دیا۔ اگلے دن صبح کیرول کہیں جانے کیلئے اپنی پارک کی ہوئی گاڑی کے پاس آئیں تو یہ دیکھ کر دنگ رہ گئیں کہ پھر شہد کی مکھیاں اسی گاڑی پر موجود تھیں جو کہ ایک حیران کن بات تھی جس پر دوبارہ نیشنل پارک رینجرز کو بلوایا گیا اور ساتھ شہد کی مکھیوں کے ماہرین کو بھی بلوایا گیا۔ ماہرین نے تحقیقات کے بعد کہا کہ یہ بڑی حیرت کی بات ہے کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا انوکھا واقعہ نہیں دیکھااور انہوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ شہد کی مکھیاں ہمیشہ ملکہ مکھی کی پیروی کرتی ہیں ممکن ہے ملکہ مکھی گاڑی کے اندر ہو جس کی وجہ سے شہد کی مکھیوں کی فوج اس گاڑی کا پیچھا کر رہی ہے ٗ نیشنل رینجرزدوبارہ مکھیوں کو جنگل چھوڑ آئے ہیں اور آج گاڑی میں سے ملکہ مکھی کی تلاش کی جا رہی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…