ٹورنٹو (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کی تعصبانہ تقاریر اور بیانات ۔کینیڈا کے ایک معروف جنرل اسٹور نے ملازمت کے شوقین افراد کیلئے ملازمت کیساتھ کیساتھ زمین کی بھی آفر دے ڈالی، جس کے بعد سٹور کو ملازمت کیلئے لاکھوں درخواستیں موصول ہوگئیں۔ایک غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے دور افتادہ جگہ پر قائم فارمرس ڈوٹر کاؤنٹی مارکیٹ کے نام سے قائم اس اسٹور کے مالک نے فیس بک پر جاری اپنے اشتہار میں نہ صرف نوکری بلکہ دو ایکٹر زمین دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔لیکن اعلان ہوتے ہیں فیس بک پر شائع اشتہار کے بعد اسٹور کے میل باکس پر درخواست گزاروں کی بھرمار ہوگئی۔ اس سے قبل بھی اسی جگہ سے غیر ملکیوں کو جاب اور زمین کی آفر دی گئی تھی۔ اشتہار کے شائع ہونے کے پہلے ہی روز 3،500افراد نے درخواست کیلئے اپنی خدمات پیش کردیں۔غیر ملکیوں کو آفر دینے سے متعلق سٹور مالکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تعصبانہ تقاریر اور بیانات کی وجہ سے کیا ہے، اگر ٹرمپ صدر بنتا ہے تو غیر ملکیوں کا امریکا میں گزارا مشکل ہوجائے گا، ایسے میں یہ آفر ان لوگوں کیلئے سہنری موقع سے کم نہیں۔اس لئے غیرملکیوں نے زیادہ سے زیادہ درخواستیں جمع کرائی ہیں ۔