ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی شہری دشرتھ مانجھی نے بیوی کی محبت میں 22 سال تک پہاڑ کاٹ کر ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔مشرقی بھارتی ریاست بہارسے تعلق رکھنے والی نچلی ذات کے بد حال مزدور دشرتھ مانجھی کی کہانی سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان بلند حوصلے اور عزائم کے ساتھ نا ممکن کو ممکن بنا سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ دشرتھ مانجھی کی بیوی کی اچانک موت نے اسے پہاڑ کا سینہ چیرنے پر مجبور کردیا۔ ہوا کچھ ہوں کہ 1959 میں مزدوری کرکے پیٹ پالنے والے مانچھی کی اہلیہ ایک حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئی تھی جسے بلند و بالا پہاڑی چوٹیوں کے باعث بروقت اسپتال نہیں پہنچایا جاسکا اور وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ بیوی کے مرنے کے بعد مانجھی نے پہاڑ کو کاٹ کر ایسا راستہ بنانے کی ٹھان لی جس کے ذریعے سے آسانی سے اسپتال تک جایا جاسکے تاکہ آئندہ کسی شخص کو اسپتال لے جانے میں تاخیر کے باعث موت کے منہ میں نہ جانا پڑے۔
مانجھی نے صرف ایک ہتھوڑی اور ایک چھینی سے پہاڑ کاٹنے کا کام شروع کیا تواسے گاو¿ں والوں نے پاگل قراردیا تاہم اسے اپنے عزم کی کامیابی کے حصول میں 22 سال لگے جب کہ وہ پہاڑ کا سینہ کاٹ کر360 فٹ لمبا راستہ بنانے میں کامیاب ہوگیا جو کچھ مقامات پر 9 میٹر چوڑا تھا۔ اس کے بلند حوصلے نے اسپتال تک کا راستہ 55 کلومیٹر سے کم کرکے محض 15 کلومیٹر تک کیا جو کہ ایک قابل فخر کارنامہ ہے۔ اب اسی کارنامے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بالی ووڈ میں فلم”مانجھی“ بنائی گئی ہے جس میں اداکارنوازالدین صدیقی نے مرکزی کردارادا کیا۔
نا ممکن کو ممکن بنانے والا یہ باہمت انسان 17 اگست 2007 کو کینسر کے عارضے کے سبب انتقال کرگیا تھا تاہم وہ عزم و ہمت ، بلند حوصلے اور محبت کی وہ داستان رقم کرگیا جو رہتی دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔
بھارتی شہری نے بیوی کی محبت میں پہاڑ کا سینہ چیر ڈالا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































